Writer Name : Amrah Sheikh
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , full romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping basad , second marriage based,
Haanam Novel Complete PDF Novel Complete by Amrah Sheikh is available here to download in pdf form and online reading.
یہ ہے وہ طوائف۔۔۔ "دلکش ہے۔۔۔۔کیا تم شادی کرنا چاہتے ہو اس سے؟ رئیس نے ایک دن
سونیا کو پیسے دے کر رازداری سے ہانم کی تصویر منگوائی تھی ریاض نے تصویر دیکھتے
ہی اپنی ہوس بھری نظروں سے اسے دیکھا تو اسے رئیس کی تڑپ کا اندازہ ہوا۔۔ "ہنہہ! دماغ خراب نہیں ہے میرا کے ایک طوائف سے شادی
کروں۔۔۔الحمداللہ میری بیوی ہے بچہ ہے۔۔اس طوائف کا تو بس ایک بار غرور توڑنا
ہے۔۔۔رئیس نے زہرخند لہجے میں بولا تو ریاض کا چھت پھاڑ قہقہ پورے لاؤنج میں
گونجا۔۔ "ہاہاہا۔۔۔۔چلو پھر ٹھیک ہے۔۔۔۔چند دن عیش کرنا بعد میں یہ
میری، کیا کہتے ہو۔۔ریاض خباثت سے بولتا ہانم کی تصویر میں اسکے لبوں کو انگوٹھے
سے چھو رہا تھا۔۔۔ "تم ملو تو ایک بار میری جان تمہارے لئے تو میں ہزار رئیس
قربان کَردوں۔۔۔ریاض اسکی تصویر کو دیکھتے ہوئے مسکرا کر منصوبہ بنا رہا تھا۔۔۔ جبکہ
رئیس ہانم کو کیسے ختم کرنا ہے سوچ رہا تھا دونوں ہی اپنی اپنی منصوبہ بندی کر رہے
تھے لیکن وہ یہ بھول چکے تھے کہ اس سارے جہاں کا خالق و مالک صرف ایک ہے اور وہ ہے
"اللّه " (بیشک) ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سے قبل ہانم نظروں سے اوجھل ہوجاتی بالاج
نے گاڑی اسٹارٹ کرتے زن سے آگے بڑھا دی۔۔ ہانم جو کبھی اسلام آباد نہیں آئی تھی
راستوں سے انجان ہونے کہ باوجود اسے یہ شہر اپنا اپنا سا لگا تھا۔۔ "کہاں جائیں۔۔۔کیا کریں؟ ہانم اردگرد دیکھتی روہانسی ہو رہی
تھی۔.۔۔ جانے یہ آنسوں کیوں روکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔۔ ہانم ایک جگہ کھڑی
اپنے آنسوں صاف کرنے لگی جب دو آدمیوں کو چلتے ہوۓ اپنی طرف آتے دیکھ کر اسکی ریڑھ
کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑ گئی۔۔ دونوں آدمی عجیب انداز میں مسکراتے ہوۓ اسکے قریب
پہنچنے والے تھے کہ ہانم نے اپنے ڈوپٹہ کے پلو کو مضبوطی سے جکڑ کر آنکھوں کو
میچتے دعائیں پڑھنی شروع کردیں تھیں۔۔ کافی دیر گزر جانے کے بعد بھی جب کچھ نہیں
ہوا تب ہانم نے دھیرے دھیرے اپنی آنکھیں کھولی تھیں لیکن مقابل شخص کو دیکھ کر
ہانم بے اخیار اسکے چوڑے سینے میں جا سمائی تھی۔۔۔ بالاج نے ایک نفرت بھری نظر ان
دونوں آدمیوں کی پشت پر ڈالی تھی جو اسے دیکھتے ہی وہیں سے پلٹ چکے تھے۔۔ ۔۔۔۔،۔۔۔
تیز تیز زینہ اترتے نورین ہاتھ میں کپڑوں کا ٹوکرا اٹھائے نیچے لارہی تھی جب سامنے
ہی صوفے پر موجود اپنی پھوپھو کو دیکھ کر ٹوکرا ایک طرف رکھتے انکے پاس آئی تھی۔۔۔
نورین کے ابّو کی دو ہی بہنیں تھی جو خوش قسمتی سے کھاتے پیتے بڑے گھروں میں بیاہی
گئی تھیں۔۔۔ ثوبیہ بیگم کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی ایک بیٹا اور بیٹی شادی شدہ
تھے جبکہ اب انکے دوسرے بیٹے کی شادی تھی۔۔۔۔ اتنے امیر گھرانے میں شادی ہونے کے
باوجود وہ اپنے بھائی بھاپھی سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے ملتیں تھیں یہی وجہ تھی کہ
نورین کو اپنی دونوں پھوپھو بہت پسند تھیں۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ہانم اسکے سینے سے لگی
زاروقطار رو رہی تھی ساتھ دونوں ہاتھوں سے اس نے بالاج کو مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے۔۔
بالاج نے گہری سانس لیتے اسکے گرد حصار باندھتے اسکے سر پر اپنی تھوڑی ٹکائی تھی۔۔
"ہَانم بس کرو یار، چپ ہوجاؤ وہ چلے گئے ہیں۔۔ "اور آپ،آپ بھی تو ابھی ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں گے بالاج کی
بات سنتے ہی ہانم نے اس سے الگ ہوکر سینے پر ہاتھ مارا پھر ایک قدم پیچھے لیتے
روتے ہوئے کہا۔۔۔ "ہاں ٹھیک ہے پر میں تمہیں اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔۔۔بالاج کے
لہجے میں بے بسی تھی پتہ نہیں کیوں وہ اسے چھوڑ کر جا نہیں پا رہا تھا۔۔۔۔ ہانم جو
بار بار اپنی آنکھیں صاف کر رہی تھی بالاج کی بات سن کر رونا بھول کر اسے دیکھنے
لگی۔۔۔ "ایک طوائف کو ساتھ لے کر کہاں جائیں گے؟ ہم، ہم آپ کے ساتھ
اور وقت گزار کر خود کو اذیت میں مبتلا نہیں کر سکتے پہلے ہی ہم اُس جہنم سے نکل
کر آئے ہیں۔۔۔آپ پلیز چلے جائیں۔۔۔۔ہانم بیدردی سے اپنے آنسوں پوچھتی تیز تیز قدم
اٹھا کر جانے لگی بالاج بھی تیزی سے اسکے پیچھے چلنے لگا
$ads={2}
Click on the link given below to Free download Pdf It's Free Download Link