Tumhain Apna Binane Ki Zid Hai By Kashmala Azmi

 

Novel : Tumhain Apna Binane Ki Zid Hai Complete Novel PDF
Writer Name :  Kashmala Kazmi 
Category : Social Romance Based Novel

Urdu Novels Mania Library offers a new pliancy for the readers who likes to read the the old sect of Books As they feel "Old Books are like old friends". For their convenience we are providing them the old Books in any from ; Such as Digest Books(Imran Series etc.) , English novels, poetry Books, Islamic Books.

دلاور شاہ سینے پر ہاتھ باندھے واش روم کے باہر کھڑا لاریب کے فارغ ہونے کا انتظار کررہا تھا۔ تبھی لاریب کی مدہم آواز اُس کے کانوں سے ٹکرائی۔ " آؤچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" " لاریب ! سب ٹھیک تو ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمہارا ہوگیا کیا ؟؟؟؟؟؟" لاریب کی آواز پر دلاور نے تڑپ کر دروازے کی طرف رُخ کرکے پوچھا۔ " ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" لاریب کب سے کوششوں میں لگی ہوئی تھی کہ خود ہی باہر آجائے مگر حد سے زیادہ درد کی وجہ سے وہ ناکام ہوتی مجبوراً دلاور کی مدد لینے کے لیے تیار ہوگئی تھی۔ اُس کی ہاں سُنتے ہی دلاور شاہ نے دھیرے سے واش روم کا دروازہ کھولا اور بہت ہی آرام سے اُسے سہارا دیتے ہوئے بیڈ پر لا کر بیٹھا دیا۔ " لاریب ! پلیز سو مت جانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں ابھی آیا۔ تمہیں دوا کھانا بہت ضروری ہے۔" فکر مندی سے کہتا ہوا دلاور کچن میں چلا آیا۔ جلدی جلدی دودھ گرم کرکے گلاس میں نکالا۔ پھر پورے کچن میں نظریں دوڑائی تو اُسے بسکٹ کا پیکٹ مل گیا۔ اُس نے دودھ کا گلاس اور بسکٹ ٹرے میں سلیقے سے رکھا اور لاریب کے پاس لے جاکر بیڈ پر ہی بیٹھ گیا۔ " چلو شاباش۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ پورا ختم کرلو ، پھر دوا کھانی ہے۔" دلاور نے بلکل بچّوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہوئے پیار سے اُسے پچکارا۔ " پورا نہیں کھا پاؤں گی۔۔۔۔۔۔۔۔" لاریب نے کھانے سے پہلے ہی منہ تیڑھا کرتے ہوئے کہا۔ " لاریب یہ کیا بچپنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی شروع بھی نہیں کیا اور پہلے ہی ہری جھنڈی دِکھا دی کہ پورا نہیں کھانا۔" دلاور نے رعب دار آواز میں کہتے ہوئے اُسے گھوری لگائی۔ دلاور کی بات پر اُس نے منہ بناتے ہوئے بسکٹ لینے کے لیے ہاتھ آگے بڑھانا چاہا تو درد کی تیز لہر اُس کے وجود میں دوڑ گئی۔ سی۔۔۔۔۔۔۔۔کی آواز بے ساختہ اُس کے لبوں سے برآمد ہوئی۔ لاریب کی تکلیف پر دلاور شاہ نے تڑپ کر اُس کے چہرے کی طرف دیکھا اور چُپ چاپ بسکٹ کو دودھ میں ڈوبو کر لاریب کے منہ تک لے گیا مگر یہ کیا؟؟؟؟؟؟ لاریب تو بس منہ بند کیے ہونقوں کی طرح اُس کا منہ تکنے لگی۔ " محترمہ بہادر صاحبہ ! ابھی فلحال اِس ناچیز کے ہاتھوں سے کھا لیجئیے۔ جب ٹھیک ہوجاؤ گی تو شوق سے اپنے ہاتھوں سے کھاتے رہنا۔" دلاور نے کافی نرمی سے کہا تو لاریب نے نا چاہتے ہوئے بھی منہ کھولا اور خاموشی سے دھیرے دھیرے بسکٹ کھانے لگی۔ دلاور نے بہت ہی پیار سے لاریب کو کِھلایا پھر نیپکن سے اُس کا منہ صاف کیا اور دراز پر رکھی دوا جو اُس نے ملازم سے منگوالی تھی نکال کر لاریب کے منہ میں ڈالی اور پانی کا گلاس اُس کے لبوں سے لگا دیا۔ لاریب بس خاموشی سے دلاور شاہ کی کاروائی کو بے بسی سے دیکھتی رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔بیچاری مجبور جو ٹہری۔۔۔۔۔۔۔۔۔ " لیٹ جاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" دلاور نے ٹرے لے جاکر کچن میں رکھی پھر آکر لاریب کو حکم صادر کیا۔ " کیوں ؟؟؟؟؟" لاریب نے آنکھیں دِکھاتے ہوئے پوچھا۔ " اِس لیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" دلاور نے بھی دراز پر رکھے مرہم کو ہاتھ میں لے کر اُسے دِکھاتے ہوئے کہا۔ " یہ میں خود لگا لوں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔" دلاور کے مرہم دِکھانے پر لاریب مِنمنائی۔ " ٹھیک ہے لو اور لگاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔" دلاور نے بھی مرہم اُسے تھما دیا اور سینے پر ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوکر اُس کی کارروائی دیکھنے لگا۔ لاریب نے مرہم کا ڈھکن ہی سی سی کرکے بڑی مشکل سے کھولا تو دلاور نے اچانک مُسکراتے ہوئے اُس کے ہاتھ سے مرہم لے لیا اور اُسے بیڈ پر لِٹا کر اُس کے زخموں پر مرہم رکھنے لگا۔ لاریب خاموش تماشائی بنی بس اُسے دیکھتی رہی۔ دلاور نے بہت ہی پیار سے اُس کے ہاتھ ، پاؤ اور چہرے پر مرہم لگایا اور ہاتھ دھونے واش روم میں چلا گیا۔ جب وہ واپس آیا تو فجر کی اذان ہورہی تھی۔ وہ چُپ چاپ دوبارہ واش روم میں چلا گیا اور وضو کرکے فجر کی نماز ادا کرنے لگا۔

$ads={2}

The purpose of establishing Mania Library is to facilitate the readers with all type of novels Such as romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , full romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based We're promoting the works of famous writers and also assist in promoting their standard, lesson skills, moral, social, classic, poetry, articles, fiction, novels and Urdu literature. We're providing content to our readers that they learn after reading. Hope so we'll succeed in this purpose. Click on the link given below to Free download Pdf Free Download Link Click on download

Media Fire Download Link 550 Page
Click Now 

$ads={1}

Post a Comment

Previous Post Next Post