Category : Cousin marriage Based Novel
Writer Name : Amareen Riaz
اور
پھر ارمائز کی سوچ کے عین مطابق امروش نے سختی سے انکار کر دیا تھا اُس نے انفال
بیگم کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ وہ کہیں اور شادی کر لے گی مگر ارمائز سے نہیں اس
گھر میں رہنا اُس کے لئے تکلیف دہ ہوگا ایک بھائی سے طلاق لے کر دوسرے کے عقد میں
کیسے جائے۔انفال بیگم نے جب اُسے پیار سے بھی منا کر دیکھ لیا مگر اُس کی ناں ہاں
میں نہ بدلی تو امروش کو منانے کی زمعہ داری ارمائز کو دے دی۔ ارمائز نے اُس کے
کمرے میں قدم رکھے تو وہ واش روم سے نکلتی دکھائی دی۔اسے دیکھ نہ صرف اُس نے مُنہ
موڑا تھا بلکہ اُس کے چہرے پر نا پسندیدگی بھی آ چُکی تھی جیسے اُسے اسکا اپنے روم
میں آنا ناگوار گُزرا تھا اور کیوں گُزرا یہ ارمائز جانتا تھا اس لئے چُپ کر کے
آگے بڑھ آیا۔ "تُم کھانے پر نہیں
آئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"امروش کو اسکے مُنہ سے اپنے لئے تُم سن کر کافی عجیب سا لگا
تھا اس لئے بول اُٹھی۔ "مانا کہ اب وہ والا رشتہ نہیں رہا پر کیا
میں ادب سے بُلائے جانے کے قابل بھی نہیں رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "ادب اُس رشتے کا تھا
ورنہ تُم مجھ سے تین سال چھوٹی ہو تو میں تُم ہی کہہ کر بُلاؤنگا اور دوسری بات
ادب سے بھی تُم کہا جاتا ہے تکلف کی ہر دیوار گرانے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
"تُمہارا
اور میرا اب ایسا کوئی رشتہ نہیں کہ اب بے تکلف ہو کر ُپکارا
جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ چٹخ کر بولی۔ارمائز نے دونوں ہاتھ جینز کی جیبوں میں
پھنسائے اور گہری سانس بھر کر بولا ۔ "رشتہ ہی تو قائم کرنا چاہتا ہوں اگر آپ
ہاں بول دیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "شرم آنی چاہئیے تُمہیں ایسا سوچتے ہوئے
بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "کس بات کی شرم،کیا بُرا کیا میں نے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "تُم جانتے ہو کہ میں تُمہاری بھابھی رہ
چُکی ہوں پھر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"اس نے شرم دلانی چاہی تھی مگر ارمائز دانت پیس
کر بولا۔ "بھابھی رہ چُکی ہو،اب تو بھابھی نہیں ہو
نہ تُم،آخر اعتراض کس بات پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔" "مجھے ہر بات پر اعتراض
ہے،پلیز جاؤ یہاں سے مُجھے شادی نہیں کرنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ دکھائی سے بولتی رُخ
موڑ گئی۔ارمائز نے دو پل اپنے اشتعال کو دبایا اور پھر کہنے لگا ۔ "شادی کرنی نہیں کہ مُجھ
سے نہیں کرنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "ہاں نہیں کرنی تُم سے تو بلکل نہیں تُم
کیا سمجھتے ہو میں پاگل ہوں کہ ایک سوراخ سے دو دفعہ ڈسوں،ایک بھائی نے چھوڑا تو
دوسرے کے پاس چلی جاؤں،میں بھی کوئی عزت نفس رکھتی ہوں اور بےعزتی اور زلت نہیں
سکہ سکتی میں،لوگوں کے بُہتان برداشت کرنے کی زرا سکت نہیں مُجھ میں کہ چھوٹے سے
کوئی چکر ہوگا اس لئے بڑے سے طلاق لے کر چھوٹے کی دلہن بن گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔"امروش
کی آنکھوں سے آنسو رواں ہونے لگے جن کو دیکھ کر ارمائز لب بھینچ گیا۔ "تُم غلط سوچ رہی ہو
ایسا کُچھ نہیں ہوگا،کوئی بھی ایسا نہیں سوچے گا میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ نرمی سے
سمجھانے لگا مگر امروش سر نفی میں ہلاتی چیخ اُٹھی۔ "سب سوچیں گئے ایسا ہی
کہے گئے اُس دن پھوپھو کی بات سُنی تم نے،میں اُن کے کہے کو سچ ثابت کر دُوں کیا
پاگل نظر آتی ہوں اور تُم مجھ سے شادی کرنا کیوں چاہتے ہو صرف اپنے بھائی کا مدواہ
کرنے کے لئے مگر کُچھ دن بعد جب تُمہارے سر سے یہ ہمدردی کا بُخار اُترےگا تو
تُمہیں بھی پچھتاوا ہوگا میری کم تعلیم پر ویسے بھی تم شاید بھول رہے ہو کہ تُم
طائشہ سے محبت کرتے ہو منگنی ہو چُکی تُمہاری ،تم بھی تو وہی کچھ کر رہے ہو جو
تُمہارے بھائی نے کیا،کسی کو اپنے ساتھ باندھ کر جب اُسے عادت ہو جائے تو ایک جھٹکے
سے چھوڑ دینا پر میں ایسا نہیں کرونگی میں کسی اور کی آ ہوں کی وجہ نہیں بن
سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔"آنسو صاف کرتی امروش کا انداز اٹل تھا وہ کسی صورت بھی طائشہ
کو وہ دُکھ نہیں دے سکتی تھی جس تکلیف سے خُود گُزر رہی تھی۔ "تو تُم نہیں مانو
گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" "نہیں کبھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ قطاً
انداز میں بولی۔ارمائز نے جیسے سمجھ کر سر اثبات میں ہلایا پھر آہستہ سے چلتا ہوا
اس کے قریب آی اور جیب سے کُچھ نکال کر اسکے سامنے کیا۔امروش جو اس کے قریب آنے پر
جھنجھلا اُٹھی تھی اب حیرت سے اُن کاغذوں کو دیکھنے لگی۔ "یہ کل کا ٹکٹ ہے میرا
کہاں کا یہ نہیں بتاؤنگا،کل شام نکاح کی تقریب ہے تب تک ویٹ کرونگا اگر ہاں کر دی
تو ٹھیک ورنہ میں اُسی وقت یہ گھر یہ مُلک ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر چلا جاؤنگا،پھر تم
رہنا اس گھر میں بنا کسی بھی رشتے کے کوئی کُچھ نہیں گا میرے خیال میں ماما پاپا
کو بھی بہتر سنبھال لو گی تُم اور پھر دیتی رہنا لوگوں کو جواب کہ ان کے ایک بیٹے
کو طلاق دینے کی وجہ سے اس گھر سے بے دخل کیا ہے اور دوسرے کو تُمہارا ہاتھ تھامنے
کی خواہش کے جُرم میں اس گھر سے ہمیشہ کے کئے دُور کر دیا ہے،کل تک کا ٹائم ہے سوچ
لو اتنا تو تُم جانتی ہو ضد میں ،میں بھائی سے بھی دو ہاتھ آگے
ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"وہ اپنی بات مُکمل کرتا اُس کے حیران و پریشان چہرے پر نظر
ڈالتا چلا گیا۔امروش ہکا بکا وہی بیٹھ گئی۔
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , Bold romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based, social romantic Urdu,
Click on the link given below to Free download 90 Pages Pdf
It's Free Download Link