Novel : Tere Naam Ka Shajar Complete Novel
Writer Name : Amareen Riaz
Category : Romance Based Novel
وہ کمرے میں آیا جہاں واشروم میں پانی گرنے کی
آواز آ رہی تھی جسکا مطلب تھا کہ فازیہ شاور لے رہی ہے۔نائل اپنا موبائل پکڑ کر
چیک کرنے لگ پڑا جہاں علیشہ کے لاتعداد میسیجز تھے اور نائل بن پڑھے ہی جانتا تھا
کہ ان میں کیا فرمائش تھی وہ سب ڈیل کرنے لگا تبھی واشروم کا دروازہ کھلا اور
فازیہ بالوں کو ٹاول میں لپیٹے باہر آئی۔ فازیہ نائل کو یوں روبرو پاکر نروس سی
ہوگئی جو کہ نہایت دلچسبی اور پر شوق نگاہیں اس پر ٹکائے ہوئے تھا فازیہ کے گالوں
پر ہلکا گلابی پن صاف دیکھا جا سکتا تھا جو نائل کی نظروں کی تپش کی وجہ سے گالوں
کو دہکا رہا تھا۔ نائل موبائل بیڈ پر رکھتا اس کے قریب آیا جو کچھ سمٹ سی گئی نائل
نے اس کے بالوں کو ٹاول سے آزاد کر دیا جن کی بھینی بھینی خوشبو نائل کو مدہوش
کرنے لگی وہ اپنا چہرہ اس کے بالوں میں چھپاتا پیچھے سے اسے اپنی گرفت میں لے گیا
۔ “ابھی رات کی مدہوشی سے میں نکلا نہیں تھا کہ تم
پھر سے مدہوش کرنے لگی ہو،تمہاری قربت مجھے پاگل کر دے گی فازیہ
نائل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”وہ پہلی دفعہ اتنے پیار سے اپنے لبوں سے اسکا نام لیتا اسکا چہرہ
اپنی طرف گھما گیا جس کی دھڑکنوں میں ایک شور سا مچ گیا ۔ “شرم کرو۔۔۔۔۔۔۔۔”اس کی بڑھتی جسارتوں پر وہ گھبرا اٹھی۔ “تمہارے سامنے شرم کرنے کا کوئی فائدہ ؟الٹا نقصان ہی ہوگا
لڑکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”وہ اسکی گردن پر ہونٹ رکھ گیا فازیہ کی تو جان ہی جیسے وہاں آ رکی
تھی۔ “نائل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”وہ اسے باز رکھنے کو اپنا آپ
چھڑوانے لگی جس کے ہاتھ بھی مسلسل حرکت کر رہے تھے ۔ “تمہیں کس نے کہا تھا یوں بھیگا بدن لے کر میرے پاس آؤ،قتل کا
انتظام بھی کرتی ہو اور کہتی ہو کہ اگلا اب مرے بھی نہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”وہ اپنا احصار
مضبوط کر گیا فازیہ گہرا سانس لیتی اسکی آنکھوں میں دیکھنے لگی جہاں جو کچھ رقم
تھا وہ اس سے نگاہ چرا گئی۔ “مجھے بہت بھوک لگی ہے پلیز مجھے تیار ہونے
دو،رات کو بھی میں نے کچھ نہیں کھایا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”وہ اسکی گرفت میں کسمکساتے
ہوئے اب کی بار منت بھرے لہجے میں بولی جس سے نائل اس کے چہرے پر جھکتا ایک بھرپور
شرارت کرتا پیچھے ہٹ گیا جو شرم سے سرخ ہوتی اسے گھور بھی نہ سکی۔
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 281 Pages Pdf
- It's Free Download Link