Writer Name : Zainab Noor
Category : Love Story Based Novel
سادگی سے نکاح ہوگا سمن کو انکا یہ طریقہ بھی ٹھیک لگا ۔نکاح اسی ہفتے تھا نور بہت خوش تھی ۔ہلکے رنگ کا عروسی جوڑا اس پر اچھا لگ رہا تھا ۔نور سے جب نکاح کے لئے حق مہر میں قیمت بتائی جا رہی تھی تو اس نے مولوی صاحب کی بات کاٹتے ہوئے کہا معذرت مولوی صاحب لیکن حق مہر میں مجھے کوئی دولت نہیں چاہیے بلکے آپ پانچ وقت کی نماز لکھ دیں میری دولت میرے شوہر ہیں جنہیں میں پانچ وقت خدا سے مانگوں گی اور مجھے یقین ہے کے میرا خدا مجھے اس دولت سے کبھی محروم نہیں کرے گا نور کو لا کر کمرے میں بٹھا دیا ۔بیڈ سائیڈ پر نور کی تصویر فریم میں پڑی تھی جسے دیکھ کر وہ مسکرائی ۔دروازہ کھلا تو اس نے نظریں جھکا لی ۔علیم اسکے پاس آ کر بیٹھ گیا ۔ اسکا ہاتھ تھامتے ہوے بولا جانتی ھو نور کے میں ہمیشہ محبت سے بھاگتا تھا ۔مجھے بہت سی لڑکیوں نے بولا تھا کے وہ مجھ میں دلچسبی رکھتی ہیں اور میں یہ بھی جانتا تھا کے یہ صرف وقت گزارنے کے بہانے ہیں مجھے لگتا تھا کے محبت بہت عام سا جذبہ ہے کوئی بھی کسی کو بھی بول دیتا ہے کے مجھے تم سے محبت ہے ۔لیکن میں غلط تھا نور تم سے مل کر مجھے یہ احساس ہوا ہے کہ یہ جذبہ بہت خاص اور قیمتی ہے ۔میں ساری زندگی تمھارے ساتھ گزرنا چاہتا ہوں صرف تمہارا ھو کر ۔اب میرے دل میں تمہیں پا کر کچھ مزید چاہنے کی خواہش نہیں رہی نور بس اب ساری زندگی صرف و صرف تمہیں چاہنا ہے یہ کہہ کر اس نے نور کو اپنے سینے سے لگا لیا اور بولا "میری زندگی کو مکمل کرنے کا شکریہ نور "