Milal E Zeest Complete Novel By Warda Jafari

 

Novel : Milal E Zeest Complete 
Writer Name : Warda Jafari 
Category :  Romance Based Novel

Urdu Novels Mania Library offers a new pliancy for the readers who likes to read the the old sect of Books As they feel "Old Books are like old friends". For their convenience we are providing them the old Books in any from ; Such as Digest Books(Imran Series etc.) , English novels, poetry Books, Islamic Books. The purpose of establishing Mania Library is to facilitate the readers with all type of novels Such as #romantic novels, #forced marriage, #hero police officer based Urdu novel, #suspense novels, #best romantic novels in Urdu , #romantic Urdu novels , #romantic novels in Urdu pdf , #full romantic Urdu novels , #Urdu , #romantic stories , #Urdu novel online , #best romantic novels in Urdu , #romantic Urdu novels romantic novels in Urdu pdf, #Khoon bha based , #revenge based , #rude hero , #kidnapping based , #second marriage based We're promoting the works of famous writers and also assist in promoting their standard, lesson skills, moral, social, classic, poetry, articles, fiction, novels and Urdu literature. We're providing content to our readers that they learn after reading. Hope so we'll succeed in this purpose.

کیساہواپیپر؟"وہ جیسے ہی کمپس سے باہر آئی تھی تو یوسف کو اپنا منتظر پایاتھا۔

"تم؟"اسے وہاں دیکھ کر وفا بھی چونکی تھی۔ "پہلی دفعہ تھوڑی پک کرنے آیا ہوں تمہیں؟"آگے بڑھتے ہوئے اسنے ہمیشہ کی طرح وفا کا بیگ پکڑا تھا۔ "میرے ہسبنڈ مجھے لینے آجائیں گے تم جاسکتے ہو۔۔"اسے بیگ گاڑی میں رکھتا دیکھ کر وہ صاف انکار کر گئی تھی۔ "وہ مصروف ہے۔۔۔ مجھے آنٹی کی کال آئی تھی کہ تمہیں پک کرلوں چلولوگ دیکھ رہے ہیں وفا۔۔"اسے وہیں کھڑا دیکھ کر اس نے آنکھیں نکالی تھیں۔ "تم پیچھے کیوں بیٹھ گئی ہو میں ڈرائیور نہیں ہوں وفا۔۔" وفا نے خفا خفا قدم اٹھاتے ہوئے پہلی کی بجائے پچھلی نشست سنبھالی تھی تو یوسف ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھتے ہوئے ناراض ہوا تھا۔ "میری زندگی میں اب تم ڈرائیور سے بڑھ کر ہو بھی نہیں۔۔'' اسنے نظریں ملائے بغیر ہی جواب دیا تھا۔اس خفا انداز پر مسکراتے ہوئے یوسف نے گاڑی چلانا شروع کی تھی۔ اہم میٹنگ کے باعث یاسر اسے لینے زرا تاخیر سے پہنچا تو نمبر پر مسلسل کالز کے باوجود کوئی جواب نہ ملاتھا کیونکہ اسکا موبائل بیگ میں سائلنٹ پڑاتھا اور بیگ یوسف نے فرنٹ سیٹ پر رکھاتھا۔ "میڈم کال بھی پک نہیں کررہیں۔۔ لگتا ہے ابھی تک ہال میں بیٹھی نئے قانون ہی بنا رہی ہیں۔۔۔"یاسر کافی دیر سے باہر کھڑا اسکا انتظار کر رہا تھا جو تقریبا ہال خالی ہونے کے بعد بھی ابھی تک باہر نہیں آئی تھی۔ "تم جس کو ڈھونڈ رہے ہو وہ یوسف کے ساتھ چلی گئی ہے۔۔''وہاں آتی شمائلہ نے اسے مخاطب کیا تھا۔ "وٹ؟"وہ یکدم چونکا تھا۔ "ظاہر ہے اب ساری غلط فہمیاں مٹ گئی ہیں تو سب پہلے جیسا ہوجائے گا۔۔"اسکے زخموں پر نمک پاشی کرتی وہ شک کا بیج بو رہی تھی۔ "یو بیٹر سٹے آوٹ آف اٹ۔۔''انگلی اٹھا کراسے خبردار کرتے ہوئے یاسر کا انداز بلا کا سنجیدہ تھا۔ "آوٹ توتم ہونے والے ہو وفا کی زندگی سے۔۔مجھے تو لگتا ہے تم سے شادی کا مقصد بھی یوسف کی زندگی میں واپس جانا ہی تھا۔۔۔"اسنے ایڑھی چوٹی کا ذور لگایاتھاکہ اسے وفا سے بدظن کر سکے۔ "مائنڈ یور آن بزنس شمائلہ۔۔۔"کوٹ کی جیب میں لگی گوگز پہنتا وہ واپس گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے نکل گیا تھا۔ یوسف اسے شیرازی ہاوس کی بجائے زیدی مینشن لے آیاتھا۔اسکے لاکھ منع کرنے کے باوجود اسنے پورے راستے وفا کی ایک نہ سنی تھی۔ "ہم یہاں کیوں آئے ہیں یوسف؟"گاڑی سے نکلتے ہوئے اسنے سوال کیاتھا۔ "ڈیڈا تم سے ملنا چاہ رہے تھے۔۔۔"اسنے بہانہ بنایا تھا۔ "میں نے یاسر سے اجازت نہیں لی۔۔''وہ وہیں کھڑے کھڑے گاڑی کے پاس سے ہلنے سے بھی انکاری تھی۔ "وہ ہوتا کون ہے تمہیں اجازت دینے والا؟"یوسف نے پلٹ کر اسے گھورا تھا۔ "میرا شوہر۔۔"اسنے بھرم کے ساتھ جتایا تھا۔ "بہت دیکھے ہیں اس جیسے۔۔"گاڑی کو لاک کرتا وہ لان کو چل دیاتھا۔ "ڈیڈا دیکھیں کون آیا ہے؟"لان میں بیٹھے جاذب مرتضی کو اسنے دور سے ہی آواز لگائی تھی۔ "وفا بیٹے اکیلی آئی ہو یاسر؟"وفا سے ملتے ہوئے انہوں نے پوچھا تھا۔ "وہ اسکا شناجتی کارڈ تھوڑی ہے۔۔"باپ کے سوال پر یوسف کا مزاج بگڑا تھا۔ "شوہر بیوی کی شناخت ہی ہوتا ہے کیوں انکل۔۔"وہاں آتی یاسر کی آواز نے تینوں کی توجہ اپنی طرف مائل کروائی تھی۔

Click on the link given below to Free download Pdf Free Download Link Click on download

Media Fire Download Link 434 Pages
Click Now 

$ads={1}

Online Reading

$ads={2}

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹس باکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ


Post a Comment

Previous Post Next Post